fbpx

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے پارٹی کے اراکین اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

جھنگ سے تعلق رکھنے والے2 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ صاحبزاده محبوب سلطان اور امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے ،دونوں اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی بھی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے،عمر تنویر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، میری حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ،جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں،

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی ہے،جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ، گورنر پنجاب نے راجہ ریاض کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم سے وفد کی ملاقات کی پوری کوشش کروں گا ، آپ کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، گورنر پنجاب چوھدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن سازشیں کر رہی ہے لیکن یہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.