جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع
جہانگیر ترین کیخلاف درج ایف آئی آر کا از سر نو جائزہ شروع
ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے خلاف درج ایف آئی آرکا ازسرنو جائزہ لینا شروع کردیا ہے
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں،ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ، تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی،ٹیم شہباز شریف خاندان کےخلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آرکا بھی جائزہ لے گی ابھی واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کےخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا یا نہیں ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکارقانونی مشاورت کیلئے بیرسٹرعلی ظفرکی خدمات حاصل کرے گی،
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی دو روز قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان نے گروپ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ بیرسٹر علی ظفر دونوں سائیڈز سے کیس کو دیکھیں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی بلکہ انصاف ہو گا،وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے بھی کہا تھا کہ شوگر اسکینڈل کیس کو اب بیرسٹر علی ظفر دیکھیں گے، جہانگیر ترین کے خلاف قانونی کارروائی ہوتی ہے تو بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،
جہانگیر ترین پر کیسز کو پہلے شہزاد اکبر دیکھ رہے تھے تا ہم اب وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی کے بعد بیرسٹر علی ظفرمعاملات کو دیکھیں گے اور آج بیرسٹر علی ظفر کی تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین سے ملاقات بھی ہوئی ہے
جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی وزیراعظم سے کیا ہوئی باتیں؟ سب پتہ چل گیا
جہانگیر ترین کردار ادا نہ کرتے تو خان صاحب …..اب زیادتی بند کروائیں،مطالبہ آ گیا
وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان
حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا
جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار
جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی
وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا
جہانگیر ترین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
ایف آئی آر کہاں بنی،لاہور کیسے آئی،فون کس نے کیا؟ جہانگیر ترین کے تہلکہ خیز انکشافات
جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو کیا کام کریں؟ شاہ محمود قریشی نے دیا مشورہ
سیاست کے کھلاڑی جہانگیر ترین کی "گیم” جاری،کسی کا بھی ہو سکتا ہے پلڑا بھاری
جہانگیر ترین کو ایک بار پھر خوشخبری مل گئی
کتنے عرصے سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا ؟ جہانگیر ترین نے عدالت پیشی کے موقع پر کیا اہم اعلان
جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے اراکین نے حکومت کو لگائی دھمکی
جہانگیر ترین کی ضمانت میں توسیع، عدالت پیشی کے موقع پر کس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا؟
ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہو گئے،جہانگیر ترین
ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے،اہم انکشاف