چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، جہانگیر ترین بھی متحرک ہو گئے

0
64

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک ہو گئے، جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے.

ملکی ترقی کیلئے زراعت کی ترقی ضروری، جہانگیر ترین

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کوتیسری بارسندھ میں حکومت ملی،کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے،پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے ،افسوس وڈیروں نےاندرون سندھ پانی کو روکا ہوا ہے،وڈیرے غریب کسانوں کو پانی نہیں دے رہے،وفاقی حکومت پانی کا بحران ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے.

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل سے واقف ہیں کراچی کےترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے رہنما ہیں، جہانگیر ترین جب بھی حکومت مشکل میں ہو متحرک نظر آتے ہیں، اب بھی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے باز گشت چل رہی ہے، کئی دنوں سے کہا جا رہا تھا کہ ابھی تک جہانگیر ترین کا طیارہ نہیں نکلا، اب جہانگیر ترین متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے.

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

Leave a reply