fbpx

جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی وزیراعظم سے کیا ہوئی باتیں؟ سب پتہ چل گیا

جہانگیر ترین ہمخیال گروپ کی وزیراعظم سے کیا ہوئی باتیں؟ سب پتہ چل گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہمخیال گرپ کے اراکین کی ملاقات ختم ہو گی ہے

ملاقات کے بعد نذیر چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ جہانگیرترین سے ناانصافی نہیں ہوگی،وزیراعظم نے جہانگیرترین سےمتعلق تحفظات کوسنا، تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی،وزیراعظم نےیقین دلایا ہے کہ کسی سے زیادتی نہیں ہوگی ،وزیراعظم عمران خان نےمعاملات کے حل کیلئے وقت مانگا ہے،ہمیں اپنےکپتان پرپورایقین ہے وزیراعظم نےکہا جہانگیرترین کیس کی خود مانیٹرنگ کروں گا،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ ہر صورت انصاف ہو گا، ہمیں جو خدشات تھے وہ غلط تھے، وزیراعظم نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کسی کے ساتھ زیادتی ہو،شہزاد اکبر کے بارے میں وزیراعظم کے علم میں لایا ہوں جس پر وزیراعطم نے کہا کہ میں اسکو خود دیکھوں گا، میرے پر چھوڑ دیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے جو مخالف بھی ہیں انکو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ سب کے ساتھ انصاف ہو گا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سےجوڈیشل کمیشن بنانےکی استدعا کی جسٹس ساحرعلی،تصدق جیلانی اورناصرالملک کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی وزیراعظم نےہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعامسترد کردی ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.