دو ہزار اٹھارہ میں جہاز بھر بھر کے لوٹے خریدے جاتے تھے، شرجیل میمن

sharjeel-memon

سابق صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے کاغذ جلسے میں لہرایا گیا،بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفر معاملے کو سیاسی رنگ دیا،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں،عمران خان نے ذاتی مفادات کیلئے ملکی سیاست کو داؤ پر لگایا،قوم کو گمراہ کیا گیا، آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، سائفر لہرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ، سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا،قوم کو غلط بیانیہ دیا گیا کہ ایک ملک ان کے خلاف ہے،سائفر بیانیہ کی وجہ سے مُلکی معیشت بیٹھی،پہلی دفعہ سلیکٹڈ کوعدم اعتماد کےذریعےہٹایا گیا،اُس وقت اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں پر الزامات لگائے گئے، قوم کوگمراہ اورآنکھوں میں دھول جھونکی گئی،دشمن ملک بھارت کوفائدہ ہوا،بھارتی میڈیا نے جس طرح سائفر کیس کو اٹھایا سب نے دیکھا ،حکومت کوسہارا دینےکےلیےتاحیات ایکسٹنشن کی آفرکی گئی،آصف زرداری نےگیارہ سال جیل کاٹی،آصف علی زرداری کو بغیر کسی قصور کے گیارہ سال جیل میں رکھا گیا ،

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ،عوام کے مینڈیٹ پر 2018 میں ڈاکہ ڈالا گیا،آرٹی ایس بٹھا کر ٹھپے لگائے گئے،بڑا لیڈروہ نہیں ہوتا جس کا جلسہ لاہورمیں کرایا جاتا ہے،لیڈر وہ ہیں جن کے سامنے لیڈر کی لاش پڑی ہو اور وہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگائیں، پاکستان کی عوام کو یہ ظاہر کیا گیا جتنی بھی سیاسی پارٹیاں جنہوں نے تحریک عدم اعتماد چلائی وہ غدار ہیں،بلاول بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ،کون سی پارٹی کہتی ہے مجھے ہر حال میں اقتدار چاہیے ،دو ہزار اٹھارہ میں جہاز بھر بھر کے لوٹے خریدے جاتے تھے،ہماری عدلیہ قابل احترام ہے ،بھارت اور اسرائیل نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی یہ بات ثابت ہو چکی ہے،عمران خان نے خود انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس اکثریت تھی نہیں ،عمران خان کے دور میں جتنے بھی بل پاس ہوئے وہ غیر قانونی تھے،جس دن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تھا اس دن عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے تھی ، عمران خان نے نو مئی جیسا ہولناک واقعہ کیا اسے جج صاحبان کہتے ہیں گڈ ٹو سی یو،

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Comments are closed.