جہاز میں بم، کی اطلاع، مچی افرا تفری، تھے 356 مسافر سوار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہاز میں بم ہے، خبر نے سب کو پریشان کر دیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا، ماسکو سے ایک فلائٹ دہلی آ رہی تھی، اس فلائٹ کے بارے میں اطلاع دی گئی کہ اس طیارے میں بم ہے، جہاز میں بم کی اطلاع 13 اکتوبر کی شب دیر سے ملی، جمعہ کی صبح سوا تین بجے طیارے نے لینڈ کیا اور طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے

واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے دہلی پولیس نے بتایا کہ طیارہ دہلی اترا تو اس میں سوار تمام مسافروں کو فوری بحفاظت اتار لیا گیا، ماسکو سے دہلی آنے والی فلائٹ ایس یو 232 میں بم کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پیدا ہو گئی تھی، مسافر بھی پریشان تھے تو ایئر پورٹ پر عملہ بھی پریشان تھا،بم کی اطلاع ملنے پر طیارے کو رن وے 29 پر اتارا گیا، جہاز میں 356 مسافر اور 46 عملے کے اراکین تھے، طیارے کے لینڈنگ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل تلاشی لی تا ہم کسی قسم کا کوئی برآمد نہیں ہوا،

جہاز میں بم کی خبر ملنے کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی اور ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا،طیارے میں بم کی اطلاع کس نے دی تھی ؟ اس پر بھی تحیقات جاری ہیں ،چند دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بھارت آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع دی گئی جو جھوٹی ثابت ہوئی،

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Comments are closed.