سائفر کیس،جیل میں سماعت،صحافیوں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا

adyayla

آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

سائفر کیس کے مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند کروائے گئے،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی ظفر اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی کی جانب سے علی بخاری عدالت پیش ہوئے ،ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی

سائفر کیس میں اہم گواہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا بیان اڈیالہ جیل سماعت کے دوران قلمبند
سائفر کیس میں آج دو اہم گواہوں موجودہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سائفر کیس کے مقدمہ کے مدعی سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے،سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا بیان قلمبند کر لیا گیا،سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ستمبر 2022 کو میری ریٹائرمنٹ ہوئی، ریٹائرمنٹ تک سائفر کی کاپی وزارتِ خارجہ کو واپس نہیں ملی تھی، سہیل محمود کے بیان کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مداخلت پر شاہ محمود قریشی نے اعتراض کیا اور کہا کہ سامنے لکھا ہوا بیان ان کے سامنے ہے ،گواہ کو معلوم ہے کہ کیا بیان دینا ہے،سابق سیکرٹری خارجہ دیانتدار آدمی ہیں، ان کا احترام کرتا ہوں ،شاہ محمود قریشی نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں آپ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر آپ نے ایسا ہی کرنا ہے تو لکھا ہوا فیصلہ لے آئیں اور سنا دیں ،پراسیکیوشن کو گواہ کے بیان کے دوران بولنے کا کوئی حق نہیں ، پراسیکیوٹر گواہ کو لقمے دینے سے گریز کریں، رضوان عباسی نے کہا کہ کیا میں نے کوئی گمراہ کن سوال کیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پراسیکیوشن متوازن انداز سے چل رہی ہوتی تو کیا 2 بار ہائیکورٹ کاروائی کالعدم قرار دیتی؟ شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو مداخلت سے روک دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روک دیا ،سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آپ جیل ٹرائل پر ہیں یہاں بات نہیں کر سکتے، عمران خان نے کہا کہ مجھے عدالت نے صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت دی ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ ہمیں عدالت کی جانب سے ایسا کوئی حکم نہیں ملا،آپ دوبارہ فاضل جج سے رجوع کریں،عمران خان نے کہا کہ میں آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا، مجھے بات کرنے دیں، جیل انتظامیہ نے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

Comments are closed.