ایف آئی اے کی کاروائی،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

0
100

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر سرکل کی صوبہ سندھ میں کارروائی ،جعل سازی کے ذریعے موبائل سمز فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر سرکل حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سمز کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان نے جعلی این جی او بنائی ہوئی تھی اور سادہ لوح شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرلیتے تھے-

ایف آئی اے حکام کے مطابق ضلع تھرپار کر میں ملزمان سادہ لوح افراد کو مختلف اسکیموں کا جھانسہ دے کر سادہ کاغذ پر انگوٹھوں کے نشان حاصل کرتے اور بی وی ایس ڈیوائس کے ذریعے سمز کا اجرا کرتے تھےملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے دو مختلف ٹیلی کا م فرنچائزز پر چھاپا بھی مارا، فرنچائز اوونر اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے جعلی طریقے سے سمز فروخت کررہے تھے۔

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

حکام کے مطابق ملزمان سموں کے نیٹ ورک تبدیل کرکے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے اور رقم کماتے تھے، نیٹ ورک تبدیل کرنے کے باعث نمبر کا ڈیٹا نہیں مل پاتا جبکہ حالیہ دھرنوں میں بھی ایسی ہی سمز کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنائے گئے تھے-

گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں ڈیوائسز، سمز اور دیگر چیزیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ اب بھی فرار ہے۔

قبل ازیں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے نوسر بازی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے گرفتار کئے گئے تھے نوسر بازوں میں عامر علی اور سلطان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 8موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ملزمان دوسرے شہروں سے آنیوالے شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں نوسر بازی کے متعدد مقدمات درج تھے،انچارج انویسٹی گیشن نولکھا سعید احمد کمبوہ نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

قبل ازیں ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پرڈی ایس پی ٹاؤنشپ شاہد رشید کی سربراہی میں ٹاؤن شپ پولیس نے کاروائی کی اور دو غیر ملکی شراب فروش گرفتار کر لئے، ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو نائجیرین باشندے میکس ویل اور تاجدین شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے درجن سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈکیتی کے دوران خاتون اور ڈاکو گتھم گتھا

Leave a reply