شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا

0
47

شیخ رشید فوری جیل جائیں گے، فیصلہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے اور مذاکرات کریں گے ، سعد رضوی سے ملاقات میں وزیر داخلہ کے ہمراہ وزیر مذہبی امور اور پنجاب کے صوبائی وزیر قانون بھی ہو سکتے ہیں،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451871456997093377

دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے اپنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ، تحریک لبیک کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنیوالی کمیٹی میں مفتی محمد وزیر علی ، علامہ غلام عباس فیضی،مفتی محمد عمیر الظاہری شامل ہیں، مفتی محمد وزیر علی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،یہ کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی، اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس سے قیادت کو آگاہ کیا جائے گا

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لاہور پہنچ گئے اور انکی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا .وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر لاہور میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیف سٹیز لاہور میں اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا وزیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سٹریٹجی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی مستقبل کے لائحہ عمل بارے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی گئی ،اجلاس میں نور الحق قادری، علی آمین گنڈاپور، راجہ بشارت، اعجاز چوہدری، چوہدری ظہیر الدین ،چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، کمشنر لاہورنے شرکت کی.

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451859131984396290

گزشتہ روز مظاہرین کے پتھراواور تشدد سے 44 پولیس اہلکار زخمی جبکہ 2 شہید ہوئے شہدا میں ہیڈ کانسٹیبل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں سروسزاسپتال لاہورمیں 15 اہلکاروں میں سے 8 ڈسچارج جبکہ 7زیرعلاج ہیں میوا سپتال میں 16 زخمی اہلکاروں میں 12 ڈسچارج، 2 زیرعلاج ہیں میاں منشی اسپتال میں 7اہلکار، ایک ڈسچارج ،6زیرعلاج ہیں اسپتال، نواز شریف اور کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ایک ایک اہلکار زیر علاج ہے گنگارام اسپتال میں 3اہلکار لائے گئے ، 2 ڈسچارج، ایک زیرعلاج ہے

قبل ازیں لاہور سے گجرات تک موبائل فون سروس معطل رہے گی ،وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سگنل اور انٹرنیٹ بندکرنے کی ہدایت کی ہے کالا شاہ کاکو، مریدکے، کامونکے، گجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات میں موبائل فون سروس معطل رہے گی وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو فیصلے کے بارے میں آگاہ کردیا وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹر نیٹ بند کرنے کی منظوری دیدی وزارت داخلہ نے محکمہ دا خلہ پنجاب کی درخواست پر انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا لاہور میں داتا دربار اور شاہدرہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی نئے اور پرانے راوی پل کے علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی لاہور کے مختلف علاقوں میں وائی فائی، فکس لائن ڈی ایس ایل کی سروس بند ہوگی ،3 مخصوص علاقوں سے ملحقہ 5 کلو میٹر کی حدود تک انٹر نیٹ سروس دستیاب نہیں ہوگی، الا شاہ کاکو، مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، وزیرآباد اور گجرات میں انٹرنیٹ سروسز معطل رہے گی

دوسری جانب مذہبی جماعت کا احتجاجی مارچ اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کے ہنگامی اقدامات سامنے آئے ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کی گئی ہے، پنجاب، آزادکشمیر اور کے پی کے سے پولیس کے30ہزارجوان مانگے گئے ہیں،پنجاب، کے پی کے اور کشمیر سے,10-10 ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں، تینوں صوبوں کو نفری کے ساتھ مظاہرین سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوا دئیے،وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

احتجاج کے پیش نظر،فیض آباد مزید کنٹینرز پہنچا دئیے گئے، ڈبل روڈ سے فیض آباد آنے والے راستے کو مکمل بندکر دیا گیا ،مریڑ چوک کو چاروں اطراف سے بند کر دیا گیا چاندنی چوک سسکستھ روڈ کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا لیاقت روڈ گوالمنڈی چوک پر ہوٹل،تندور،جنرل سٹور سمیت تمام دکانیں بند کرا دی گئیں غریب دیہاڑی مزدور پریشان ہیں پولیس کی جانب سے دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک داخلی اور خارجی راستے پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈایئورشن ہے۔شہری متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ ، ایوب چوک، نادرا چوک اور ڈھوکری چوک استعمال کریں۔نائینتھ ایونیو سگنل آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے دونوں اطراف بجانب فیض آباد اور سٹیڈیم روڈ ڈائیورشن ہے شہری اسلام آباد میں داخلے کے لیے نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی داخلے کے لیے پشاور روڈ استعمال کریں ۔میٹرو بس آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ کی طرف چل رہی ہے۔ جبکہ راولپنڈی میں معطل ہے۔مری روڈ ، فیض الاسلام سٹاپ ، فیض آباد سے آنے اور جانے کے لیے ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈائیورشن ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے شہری اسلام آباد ہائی وے پر استعمال کریں۔مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے اورراول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے ڈاییورشن ہے. شہری متبادل کے طور پرپارک روڈ ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کریں۔جبکہ راولپنڈی جانے والے شہری سری نگر ہائی وے ، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔

قبل ازیں کالعدم تحریک لبیک کے رکن مجلس شوری سید سرور شاہ نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ‏تحریک لبیک کے 10 کارکن شہید، سینکڑوں زخمی اور درجنوں معذور ہوچکے ہیں، اسکے باوجود ہم پرامن ہیں، ہم پر گولیاں برسائی جا رہی ہیں، عوام اب باہر نکل چکی، وہ کون لوگ ہیں جو عوام اور اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں، پیدل لوگ چل رہے تھے کل سے لے کر اب تک پرامن مارچ پر گولیاں برسائی گئیں اور بلکہ ہمیں جیسے کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا گیا تو گولیوں سے بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا ، میں اب نام نہیں لینا چاہتا، ضروری پڑی تو نام بھی لے سکتے ہیں، وقت آنے پر بتا دوں گا، پرامن لوگوں کو اس طرف نہ دھکیلیں جس طرف ہم جانا نہیں چاہتے

لاہور سے مارچ نکلنے کے بعد سڑکیں‌ کھول دی گئی ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری بابوصابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر راستوں سے آ/جا سکتے ہیں،ٹریفک پولیس کالعدم تنظیم کی ریلی دوران شہریوں کو متبادل راستے فراہم کرتی نظر آئی متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، بابو صابو سے سکیم، سکم موڑ سے یتیم خانہ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا،لوئر مال، راوی پل، سیکرٹریٹ چوک میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، موہلنوال، جی ٹی روڈ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، راستہ ایپ، راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے،شہری مزید راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں،

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی

سعد رضوی آئیں گے تو اب مذاکرات ہوں گے، کالعدم تحریک لبیک کا دبنگ اعلان

تحریک لبیک مارچ، شیخ رشید کی مذاکرات کی کوشش،تازہ ترین صورتحال جانیے فائز چغتائی سے

کالعدم تحریک لبیک مارچ، گولی لگنے سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، ایدھی فاؤنڈیشن

ہمیں کہا گیا تھا کہ یہاں سے آگے قدم بڑھایا تو بھون دیں گے، ویسا ہی کیا گیا، سید سرور شاہ

Leave a reply