جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ملاقات کی اور جیلوں میں قید خواتین کی صورتحال اور ان کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر جیلوں میں قید خواتین کی صورتحال اور ان کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ انہیں پیش کی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے مئی کے آخر میں جیلوں میں قید خواتین کی حالت ِ زار کا جائزہ لینے کے لئے وزیر برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی تھی اور چار ماہ میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رپورٹ میں جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے متعدد سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

وزیر برائے انسانی حقوق نے وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بھی وزیرِاعظم کو پیش کی اور انہوں نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں چائلڈ پروٹیکشن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جن میں بے سہارا اور لاوارث بچوں کو نہ صرف تحفظ بلکہ تعلیم، نفسیاتی معاونت و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ بچوں سے متعلقہ مخصوص عدالتوں کے قیام پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو بے سہارا اور مصیبت زدہ خواتین کو پناہ اور تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے قائم شدہ ویمن شیلٹرز اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے جیلوں میں قید خواتین کے حوالے سے مقررہ وقت سے پہلے جامع رپورٹ تشکیل دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے کی جاتی ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کو چیئرپرسن مقرر کیا گیا تھا جبکہ انسانی حقوق، داخلہ کے سیکریٹریز، چاروں صوبائی سیکریٹریز، صوبوں کے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کمیٹی میں شامل تھے، سارہ بلال اور حیا زاہد بھی 7 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی نے رولز اور دیگر قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کیں اور خواتین قیدیوں کے حقوق صحت میں عالمی قوانین پرعملدرآمد کاجائزہ لیا جبکہ انسانی حقوق کی پامالی کا شکار خواتین قیدیوں کیلئے ادارہ جاتی احتساب کےاقدامات تجویزکئے

کمیٹی کی جانب سے جیل میں قیدی خواتین کے بچوں کے ساتھ ہونیوالی صورتحال کاجائزہ لیا گیا

Comments are closed.