جیلوں میں قید خواتین کی حالت زاربارے از خود نوٹس کیس، عدالت کا بڑا حکم

0
24

جیلوں میں قید خواتین کی حالت زاربارے از خود نوٹس کیس، عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالتی نے وفاق اور صوبوں کو وفاقی محتسب کی رپورٹس پر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ وفاقی محتسب کی رپورٹس اٹارنی جنرل اور تمام ایڈوکیٹ جنرلز کو فراہم کی جائیں,

عدالت نے حکم دیا کہ لا افسران وفاقی محتسب کی رپورٹس پر متعلقہ حکومتوں سے ہدایات لیں,وفاقی محتسب کی رپورٹس کے مطابق جیلوں میں بہتری کے اقدامات کیے جائیں,وکیل وفاقی محتسب نے کہا کہ وفاقی محتسب نے 6 رپورٹس عدالت میں جمع کرائی ہیں,سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہر تین ماہ بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جاتی ہے,وفاق اور صوبوں کی رپورٹس تسلی بخش ہیں,سندھ اور پنجاب میں جیلوں سے متعلق قانون سازی کر لی ہے,

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہمیں زمینی حقائق سے آگاہ کریں,ہم نے ملک بھر کی جیلوں کے دورے کرنے کا حکم دیا تھا,وکیل وفاقی محتسب نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث تمام جیلوں کا دورہ نہیں کر سکے,جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی محتسب نے کوئی کمیٹی بنائی ہے جو جیلوں کا دورہ کرے, وکیل وفاقی محتسب نے کہا کہ ہم  نے کمیٹی نہیں بنائی اگر عدالت حکم دے تو کمیٹی بنا لیں گے,

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پنجاب میں دو جیلوں کو خودکار بنا دیا گیا ہے باقی جیلوں کو بھی بہتر کریں,ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں کم عمر قیدی اور خواتین کیلئے الگ جگہ مختص کی ہے, چیف جسٹس گلزار احمد نے کتنے عرصے بعد جیلوں کا دورہ کیا جاتا ہے,سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ روزانہ جیلوں کا دورہ کرتا ہوں اور حالات تسلی بخش ہیں,کوئی بھی اتھارٹی کسی بھی وقت جیلوں کو دورہ کر سکتی ہے,

وکیل وفاقی محتسب نے کہا کہ جیلوں میں صاف پانی اور صفائی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں,جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نگران کمیٹی جاکر جیلوں کو دورہ کرے,چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کیس ہمارے سامنے کیوں لگا ہے ہم تو کیس نمٹا چکے,وکیل وفاقی محتسب نے کہا کہ ہمیں حکم دیا گیا تھا کہ رپورٹ جمع کرائیں,

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Leave a reply