جلد خوشخبری ملنے والی ہے، وفاقی وزیر قانون کا دعویٰ

0
31

جلد خوشخبری ملنے والی ہے، وفاقی وزیر قانون کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق بھی بات چیت کی،فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے کہے بغیر انکا کیس لڑ رہا ہوں،پی ایم ڈی اے فواد چوہدری کا دائرہ اختیار ہے چاہتا ہوں اچھی خبر فواد چوہدری ہی سب کو دیں ،قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہوتی ہے،میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق فواد چودھری جلد خوشخبری دیں گے،جمہوریت کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،قوانین میں ترامیم کیلئے وزارت قانون دن رات کام کر رہی ہے بھارت میں انصاف کی فراہمی میں سب سے زیادہ تاخیر ہوتی ہے،امریکہ میں بھی ایک مقدمہ کئی برس تک چلتا ہے،اسلام آباد میں فرانزک لیب بنانے جارہے ہیں

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

موجودہ وزیراعظم کے خلاف درخواست دیں تو مقدمہ ہو گا؟ عدالت ایف آئی اے پر برہم

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ قائمہ کمیٹی میں موجود شرکا کی تضحیک کرے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر کمیٹی کو نہیں بتا سکتا کہ کس کو بلایا جائے اور کس کو نہیں وزیر سمجھتے ہیں کہ میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے استدعا ہے کہ وزیر کے جواب کے ساتھ رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے، ن لیگی ترجمان نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قانون کا مسودہ کمیٹی میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ ہے کہ وفاقی وزیر کی بریفنگ بل کے ڈرا فٹ سے مختلف ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات اجلاس میں شریک ہوئے ،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تجاویز پر مبنی فریم ورک قائمہ کمیٹی میں لائے ہیں یہ مسودہ کمیٹی کے ممبران اور اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کررہے ہیں،تجاویز پر 5بڑے پریس کلبز، صحافتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے،اگر کسی کو تجاویز پر اعتراض ہے تو بتائیں ،اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے،چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے کہا کہ کسی کا مقصد نہیں کہ ریاست کا خیال نہ رکھیں، پی ایم ڈی اے پر رہ جانے والی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے لیے سب کمیٹی قائم کرتے ہیں،سب کمیٹی یومیہ کی بنیاد پر اجلاس کرکے مشاورتی عمل کو حتمی شکل دے،

پیپلز پارٹی نے بھی میڈیا کے حوالہ سے بل کی مخالفت کی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کردیا اور کہا حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے۔ حکومت میڈیا ٹریبونل سے تنقید کرنے والوں کی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کا خاتمہ کردے گا۔ جوزہ بل کی منظوری کے خلاف جدوجہد میں صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہوں پیپلزپارٹی کالے قانون کے خلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔ حکومت اپنی ناہلی کی وجہ سے میڈیا پر پابندیاں لگانا چاہتی ہے سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کو مالک ومختاربنا دینا منظور نہیں ہے۔

Leave a reply