جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل، آصف زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

0
32

آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

باغی ٹی و ی : آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کر دی۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاونٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔ احتساب عدالت اس سے قبل آصف زرداری کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے 3 ریفرنسز میں فرد جرم دن ساڑھے 11 بجے عائد کی جائیگی۔ فاروق نائیک کے معاون وکیل کی استدعا پر احتساب عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ معاون وکیل کا کہنا تھا فاروق نائیک اس وقت سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، آصف زرداری بھی ساڑھے گیارہ بجے وکیل کے ساتھ عدالت پہنچیں گے۔

کرپشن کیسز،گرفتار اراکین اسمبلی کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ


واضح‌ رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا،

Leave a reply