باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی راحت امان اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی ملاقات ہوئی ہے
راحت امان اللہ اور میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے ۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔مسترد شدہ عناصرکی انتشار کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔پی ڈی ایم کا جو حشر ہوا ہے وہ سبق آموز بھی ہے اور عبرتناک بھی۔اپوزیشن کی جا نب سے موجودہ صورتحال میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔پاکستان کے عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ شور مچانے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا
میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ٹرمپ مولانا فضل الرحمان کو امریکہ بلوا کرخدمات حاصل کریں،جلیل شرقپوری کا مشورہ