میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

0
93

میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگی اراکین کی ن لیگ میں واپسی شروع ہو گئی

تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے جلیل شرقپوری نے آج وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے اور حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہی میری پارٹی ہے ، پارٹی کے ساتھ ہی ہوں، اور ساتھ رہوں گا

جلیل شرقپوری اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملتے رہے ہیں اور ان سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، جلیل شرقپوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی انکے دور میں ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ عمران خان سے بھی انکی ملاقاتیں ہوئی ہیں

جلیل شرقپوری نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ سیاسی معاملات میں افواج پاکستان کو جو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ ہمارے ملک کے لیے کوئی اچھا رواج نہیں ہے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہماری محافظ ہیں ان کے خلاف ہر قسم کے بیانات قابل مزمت ہیں۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرے سیاسی تجربے اور روابط کے ذریعے میں اس بات پہ سو فیصد مطمئن ہوں کہ موجودہ سیاسی بحران میں افواج پاکستان کا کہیں کوئی کردار یا مداخلت نظر نہیں آتی، موجودہ سیاسی بحران میں تمام سیاستدان اپنے سیاسی فیصلوں میں مکمل آزاد ہیں، میری تمام نوجوانوں اور تمام کارکنان جن کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا افواج پاکستان کے خلاف تنقید سے گریز کریں،

میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وی چینلز پہ بیٹھے سینئیر صحافی بھی اکثر اداروں کے خلاف گفتگو کر کے عام عوام میں اداروں کے خلاف غلط تاثر قائم کرتے ہیں جو کہ قومی جرم ہے، ہمیں تمام سیاسی معاملات کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا چاہیے اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Leave a reply