‏جلسہ شروع ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں

0
26

‏جلسہ شروع ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں

باغی ٹی وی : ‏جلسہ شروع ہونے سے پہلے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی گل زیب خان ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے نوازشریف کے قافلے میں شامل ہوگئے.

آج پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں بڑا جلسہ ہے . جس میں پاور شوک اظہار کیا جارہا ہے .


پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے.

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا دھرنا، احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ہم کنٹینر دیں گے،ہمارے راستے میں کنٹینرزرکھ دیے گئے ہیں،وزیرا عظم نے ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے ہیں، آج رات گوجرانوالہ میں پاکستانی عوام کا سمندرسلیکٹڈ کو جواب دے گا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 70 سال سے جمہوریت کونہیں چلنے دیا جاتا،2020 میں بھی غیرجمہوری کوششیں جاری ہیں،ان کوایک جلسہ برداشت نہیں ہوتا،گگلت بلتستان میں بھی انتخابات سے قبل دھاندلی شروع ہوچکی ہے،عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا، کٹھ پتلی جس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اس کے جانے کا وقت آگیا ہے،ملک کی بقا کے لیے جدو جہد ہم تین نسلوں سےکر رہے ہیں،

Leave a reply