جعل ساز لڑکی نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو لوٹ لیا

0
26

کراچی: شہر قائد میں ایک جعل ساز لڑکی نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کی گئی دوستی کا انجام سامنے آ گیا، ایک جعل ساز لڑکی نے سکھر کے نوجوان کو کراچی بلا کر لوٹ لیا۔
پولیس نے بتایا کہ سکھر کا 17 سالہ نوجوان 5 روز قبل لڑکی کے بلانے پر کراچی چلا آیا تھا، نوجوان کے اہل خانہ کو شبہ ہوا کہ ان کے بیٹے کو کسی نے اغوا کر لیا ہے، اور وہ اس کی تلاش میں کراچی پہنچ گئے۔پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو طارق روڈ پر شاپنگ کرا رہا تھا، جب اس کے اہل خانہ نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھانا چاہا تو لوگ اس کو اغوا کی واردات سمجھ بیٹھے، جس پر وہاں شہریوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔
پولیس کا بیان ہے کہ سکھر کے نوجوان کو دوستی کے جال میں پھانس کر لڑکی نے 70 ہزار روپے بٹورے اور موقع سے فرار ہو گئی،اس دوران پولیس متاثرہ لڑکے اور اس کے اہل خانہ کو شہریوں سے بچا کر فیروز آباد اسٹیشن لے آئی۔پولیس نے بتایا کہ مبینہ جعل ساز لڑکی نوجوان سے مزید 30 ہزار روپے کا تقاضا کر رہی تھی، جب کہ وہ ستر ہزار کی شاپنگ پہلے ہی کرا چکا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان سے معلومات حاصل کر کے جعل ساز لڑکی کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply