لسبیلہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کن ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے؟

0
20

لسبیلہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کے روز چھٹی کے باوجود انتہائی مصروف دن گزارا ہے. وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ بائی پاس سٹی روڈ اور علی پنکھا تا حالد گوٹھ لنک روڈ منصوبوں کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے. صوبائی وزراء میر عارف جان محمد حسنی، میر ضیاء اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری دنیش کمار، سابق صوبائی وزیر پرنس علی بلوچ ودیگر حکام موجود ہیں.

بیلہ بائی پاس روڈ 4.29 کلومیٹر پر مشتمل ہے، سڑک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 538.647 ملین روپے ہے۔ علی پنکھا لنک روڈ کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 75 ملین روپے ہے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.
وزیراعلی نے سردار سیاں گوٹھ اور سلیم مانگیہ گوٹھ کا دورہ کیا ہے. وزیراعلی نے سردار داد رحمنٰ سیاں مرحوم کے فرزند سردار محمد یوسف خان سیاں اور سردار عبد الحق مانگیہ کی دستاربندی کی تقریب میں شرکت کی ہے.

تقریب میں صوبائی وزراء محمد حسنی، میر ضیاء اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری دنیش کمار، سابق صوبائی وزیر پرنس علی بلوچ، سندھ،بلوچستان سے آئے ہوئے قبائلی عمائدین، ضلع لسبیلہ کے معززین و معترین شریک ہیں.
وزیراعلی نے قبائلی رسم و رواج کے مطابق سردار محمد یوسف خان سیاں اور سردار عبد الحق مانگیہ کی دستاربندی کی ہے. وزیراعلی نے خطاب کیا کہ سیاں اور مانگیہ قبائل نے لسبیلہ کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، یہاں کے باسی امن پسند اور مہمان نواز ہیں.

جام کمال خان نے کہا کہ یہ اب نو منتخب سرداران کی ذمداری ہے کہ وہ درست فیصلے کریں، ہمیں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح اور اجتماعیت کو فوقیت دینی چاہئے، مل جل کر معاشرے میں بہتری لائیں گے۔

Leave a reply