جام کمال کا قومی پارٹی کا انتخاب کرنے کا عندیہ

Jam Kamal

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالات کھٹن ہیں، اگر یہی سلسلہ رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا جبکہ خیال رہے کہ بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا شیرازہ بکھرتا نظر آرہا ہے، پارٹی میں پہلے ہی دو ڈھڑے سامنے آچکے ہیں، اور ایک دھڑے کی قیادت کرنے والے سابق وزیر اعلی جام کمال خان نے بھی عندیہ دے دیا کہ حالات بہت کٹھن ہیں اور اگر ایسا ہی رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے 5 سالوں میں دو حکومتیں بنیں، اس دوران ہمارے رہنما سراج رئیسانی کے ساتھ 200 لوگ شہید ہوئے، اس دور اقتدار میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ جام کمال نے مزید کہا کہ باپ پارٹی سے کس نے فائدے اٹھائے اس کا تعین وقت ہی کرے گا، ہم نے ایوان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، قدوس بزنجو سے ذاتی اختلاف نہیں تھا، لیکن اپوزیشن بھی ان کی حکومت کا حصہ بنی، جب کہ اپوزیشن کا کردار سوالیہ نشان ہے، اس نے جو کردار ادا کیا صوبے کے لئے نقصان دہ تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگ سیاسی حوالے سے فیصلے کررہے ہیں، ہماری بھی 2 ماہ سے مشاورت کا سلسلہ چل رہا ہے، آصف زرداری اور مریم نواز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، تاہم دوستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فیصلہ کریں گے، اگر کٹھ ن زدہ ماحول رہا تو قومی پارٹیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے جام کمال نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے میری حکومت گرائی تھی اور میرے خلاف پریس کانفرنسز کی تھیں، کیا وہ درست عمل تھا، تحریک انصاف سیمت ہر ایک کا رول سامنے آچکا ہے، مجھ پر خراب نظام حکومت کا الزام لگانے والے بتائیں کیا اب بلوچستان کی حکومت بہتر چل رہی ہے، صوبے میں امن کی صورتحال مخدوش ہے، جب کہ گرین بس سروس بھی 2 سال پرانا منصوبہ ہے۔

Comments are closed.