حب کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر ایم پی اے کامضبوط امیدوار لانا ہوگا ،جام کمال

حب،باغی ٹی وی(نامہ نگارحکیم بلوچ)سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا حب کا دورہ ۔ حب کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر ایم پی اے کامضبوط امیدوار لانا ہوگا ،جام کمال
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نے سابق وفاقی وزیر مملکت غلام اکبر لاسی کے چھوٹے بھائی عبدالستار لاسی کے ہمشیرا کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ الخالد سوسائٹی پونچھ آکر ان سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب میں انفرادی فوائد حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،حب کے باسیوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور حب کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں بشمول نیشنل پارٹی، پی پی پی ،جمعیت اور خصوصا بی این پی مینگل کے ساتھ مل کر ایم پی اے کی سیٹ پر مضبوط امیدوار لانا ہوگا جو کہ سردار محمد صالح بھوتانی کو انتخابی میدان میں شکست دے اورحب کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہو ۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی اب بکھر چکی ہے، باپ پارٹی کا سینٹرل دفتر بند ہوچکا ہے، باپ پارٹی کا مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان ہے اور صوبائی صدر وزیر بلدیات ہے حب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پولیس تھانے ٹھیکے پر دیے جائیں تو امن و امان میں بہتری نہیں آسکتی ،میرٹ پر پولیس افسران لانے ہوں گے ،ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوا کرتا تھا انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر دریجی کی ترقی کی جو تصاویر کشی کی گئی ہے لیکن دریجی میں 80 فیصد بلڈنگز سرکاری ہیں لیکن دور جیسے ملحقہ دیہات والے تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں دریجی کے علاوہ حب گڈانی اور حب ساکرآن علاقے بھی موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے کے انتخابی حلقے میں شامل ہیں لیکن ان علاقوں پر کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی ہم نے اپنے حلقے میں یونیورسٹی کالجز ہائی اسکولز گرلز کالجز روڈ تعمیر کرائے اور سولر سسٹم جیسی سہولیات فراہم کی گئیں مگر ہمیں بھی کام سے روکا گیا کے آپ کیوں کام کراتے ہو بعدازاں انہوں نے حب کی کاروباری شخصیت سراج دین کے ماموں عبدالکریم ساجد کے وفات پر ساجد ہاؤس میں تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ ساکران میں غلام نبی جاموٹ کے والد کی وفات پر بھی تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے نوابزادہ جام محمد اور پارٹی کے دیگر رہنما او کارکنان بھی موجود تھے ۔

Leave a reply