جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت سے معذرت کرلی

0
29

کراچی: جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کی ملاقات بے نتیجہ رہی، حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا، جماعت اسلامی کی توجہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنے اور 8 جنوری کے جلسے پر ہے۔

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے سوال کیا کہ حکومت نے آپکی بات نہ مانی تو کیا کریں گے کیا حکومت سے باہر آئیں گے؟ جس پر خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا پھر ہم اس وقت صورتحال پر غور کریں گے، جواب میں حافظ نعیم نے کہا اس سے لگتا ہے کہ آپ سنجیدہ ہیں نا اگلی حکمت عملی ہے۔

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو کہا کہ آپ کو بلدیاتی امور سے متعلق مطالبات تسلیم کرائے بغیر حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہئیے تھا، جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال جنرل ورکرزاجلاس میں کارکنان کوریلی میں شرکت کےلیے اعتماد میں لیں گے۔ پی ایس پی کا بھرپور قوت سے ایم کیوایم کی ریلی میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

Leave a reply