جامعہ کراچی، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ارتفاق علی انتقال کرگئے

0
34

جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ارتفاق علی 90 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ڈاکٹر ارتفاق علی بھارتی شہر الہ آباد میں پیدا ہوئے اور الہ آباد یونیورسٹی سے ماسٹرز اور برطانیہ سے ڈاکٹریٹ مکمل کی، ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہوگی۔ مرحوم 1990 تا 1994 تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے، وہ قدیر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل، تباتیات شعبہ کے سربراہ اور فلورا آف پاکستان کے ایڈیٹر بھی رہ چکے تھے

Leave a reply