پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ جلد ہی رومینٹک کامیڈی فلم بنائیں گی-
باغی ٹی وی :جمائما نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغامات میں فلم سے متعلق اعلان کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
It seems to be happening… https://t.co/bgpXGUt0Ri
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 2, 2020
انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار اس پر بھی کام شروع ہونے والا ہے۔
ایک شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم (What’s Love Got To With It) کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا۔
فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم کی کہانی برطانوی و جنوبی ایشیائی جوڑے کی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کہانی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔
اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جب کہ ان کی فلم کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دیں گے جو مسٹر انڈیا، معصوم، دل سے، بنڈت کوئین، ایلزبتھ اور پیسیج جیسی فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔
شیکھر کپور مذکورہ فلم کی ہدایات دینے سے 13 سال بعد عالمی فلمی دنیا میں واپسی کریں گے اس سے قبل انہوں نے سن 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں جنہیں بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ ماضی میں بھی دستاویزی فلموں سمیت ٹی وی سیریز اور چند فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں انہوں نے یورپ و امریکا میں مسائل کے شکار مسلمانوں پر فلمیں اور ویب سیریز بنائی ہیں جب کہ وہ ماضی میں صحافت سے بھی منسلک رہی ہیں-