نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایک بارپھرجیکب آباد کے مقتول نوجوان کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کے لیے بڑامطالبہ کردیا

0
38

کوئٹہ:نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایک بارجیکب آباد کے مقتول نوجوان کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کے لیے بڑامطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق شہید وطن فرزند پاکستان نوابزادہ سراج رئیسانی  کے صاحبزادے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد کے اس محب وطن مقتول نوجوان کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچانے میں اس کی مدد کی جائے 

 

باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ !

آج ایک مرتبہ پھر ہمارا مطالبہ ہے کہ جیکب آباد کی سماجی شخصیت اور میرے بہت ہی پیارے دوست کی موت کا معمہ حل ہو،

 

نوابزادہ جمال خان رئیسانی آگے چل کریہ کہتے ہیں کہ !

میرے بھائی کو قتل کرنے والے پوسٹ مارٹم نہیں کروانے دے رہے۔ آپ سب میری آواز بنیں اور اس کمپین کو سپورٹ کرکے میرا ساتھ دیں

یاد رہے کہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ میرے دوست میرے بھائی جیکب آباد کی سماجی شخصیت فیصل مغیری کوظالموں نے قتل کردیا ہے جس کے خون کا حساب عدالت عظمیٰ ہی لے کردے گی

 

 

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کہتے ہیں کہ میرا چیف جسٹس آپ پاکستان سے صرف اتنا مطالبہ ہے کہ میرے دوست میرے بھائی جیکب آباد کی سماجی شخصیت فیصل مغیری کی ناگہانی موت کا نوٹس لیں اور پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم جاری کریں،

اپنے ٹویٹ پیغام میں جوانہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کیا ہے اس میں وہ آگے چل کرکتہے ہیں‌کہ میرے دوست کو قتل کیا گیا ہے پر ہم نے انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا

Leave a reply