شیرانی جنگلات میں آگ کا واقعہ:جسٹس جمال خان مندوخیل کی چیف جسٹس پاکستان سےازخود نوٹس کی درخواست

0
40

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کردی۔

باغی ٹی وی : جسٹس جمال خان نے چیف جسٹس کو یہ درخواست کوئٹہ رجسٹری میں ضلع شیرانی کے وکلاء کی جانب سے آگ کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کے دوران دی۔

بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نامزد

جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے اقدامات اور وسائل نا کافی ہیں، چیف جسٹس ازخود نوٹس لے کر حکومت کو آگ سے پیدا سنگین چیلنج سے مؤثر طور پر نمٹنے کی ہدایت دیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے ازخود نوٹس کی تحریری درخواست چیف جسٹس کو کوئٹہ سے اسلام آباد ارسال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکامحکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہےکہ جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث آگ شیرانی کے علاقوں شرغلئی، سورلوکی اور چمازئی کے جنگلات میں لگی آگ مزید پھیلنے کاخدشہ ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درخت شدید متاثر ہوئے لہٰذا جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فضائی آپریشن تیز کرنے کی ضرورت ہے جنگلات میں لگی آگ کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اور جنگلی حیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ضلع شیرانی بلوچستان کے جنگلات میں آتشزدگی،پاک آرمی اور ایف سی کی امداد جاری ہے وفاقی حکومت کی طرف سے آگ پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور امداد جاری ہیں-

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سےملاقات’موجودہ سیاسی صورتحال پرغور

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز ونگ نے بلوچستان حکومت کے ماتحت امدادی کارروائیوں میں شرکت کی شیرانی بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں این ڈی ایم اے کی طرف سے بلوچستان حکومت کو آگ بجھانے کے لیے ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت ،این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے-

ڈیرہ بگٹی:کلورینیشن کےبعد فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع، 63 واٹر باؤزرفعال،آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کوہ سلیمان میں شرغلئی کے علاقے میں چلغوے کے جنگلات میں نئی اگ لگ گئی تھی جسے بجھانے کی کوششوں کے درمیان آگ کی زد میں آکر تین افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے-

ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقہ اور دشوار گزار راستہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی دشواری پیش آرہی ہے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے-

بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،پی ٹی آئی رہنما عالمگیر کے گھر چھاپہ

Leave a reply