جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کوماموں بنا دیا،ایم کیو ایم

0
47

وفاقی وزیربرائےبحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مافیا کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے برعکس ہے ، جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مافیا ہر چیز پر قابض ہونا چاہتا ہے اور اس مافیا نے 14سال سے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ۔

سندھ کا بلدیاتی قانون:مصطفیٰ کمال کا 30 جنوری کو فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان

علی زیدی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکا دیا ہے پتہ نہیں یہ جان بوجھ کر تھا یا غیر ارادی یہی وعدے وزیر اعلی نے ٹرانسفارمیشن پلان کی میٹنگز میں کیے تھے لیکن جب پوچھا گیا کہ وعدہ کب پورا کریں گے تو وزیر اعلی نے تاریخ دینے سے انکار کیا، جب وعدہ پورا نہیں کیا تو میں سی ایم ہاﺅس میں میٹنگ سے واک آﺅٹ کر گیا تھا، اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کی بجائے کالا قانون متعارف کرا دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی


وفاقی وزیربحری امورکا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ جانتے ہیں کہ زرداری مافیا نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، وفاق انہیں پولیس کو اپنی ذاتی ملیشیا کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گا، ہم 27فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین اور جاوید حنیف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ماموں بنا دیا، جماعت اسلامی بیوقوف بن گئی ہے-

اظہارالحسن نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کو بہت جلد شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ہاتھوں جماعت اسلامی بیوقوف بن گئی ہے۔ ان کا استفسار تھا کہ کیا جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات منوا لیے ہیں؟ کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی بلدیاتی ایکٹ کو ماننے سے انکار کیا ہے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے دباؤ پر مذاکرات شروع کر دیے ہیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو ماموں بنا دیا ہے۔

چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

خواجہ اظہارالحسن نے حیرت اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی آسانی سے اتنی پرانی جماعت کیسے ان کے جھانسے میں آگئی؟ انہوں نے کہا کہ اے این پی اور جی ڈی اے سمیت اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کو ہری جھنڈی د کھا دی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعت اسلامی نے 2013 کے بلدیاتی ایکٹ کو مان لیا اور پیپلزپارٹی کے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کوتسلیم کر لیا جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کی باتوں میں آگئی ہے۔

رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق چاہئیں، کسی کی مہربانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ اداروں کو اپنے حقوق دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی ترمیم کے لیے احتجاج نہیں کر رہی ہے۔

Leave a reply