جماعت اسلامی شمالی پنجاب،مسائل کے حل کے لیے عوامی عدالتیں لگائے گی،ڈاکٹرطارق سلیم

0
29

راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ رابطہ عوام مہم، بلدیاتی اورقومی الیکشن کی تیاری ہے 15ستمبرسے صوبے بھرمیں سرگرمیوں کا آغازہوجائے گا،تمام اضلاع میں قومی اورصوبائی امیدوارفائنل کررہے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کومسائل کے انبارمیں دفن کردیا مسائل کواجاگرکرکے حل کی طرف لے جانے کے لیے یونین کونسل سطح تک عوامی عدالتیں لگائیں گے،جماعت اسلامی کے نام،بیانیہ،انتخابی نشان ترازو،پرچم اور لیڈرشپ سمیت ہرسطح کے امیدواروں کی پہچان کی شرح میں اضافہ کریں گے،نامزدامیدواروں سمیت خواتین اورنوجوانوں کوہرتنظیمی اورعوامی محاذ پراہم کرداردے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی سیکرٹر یٹ میں منعقدہ رابطہ عوام مہم کے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت صوبے بھرسے ضلعی سیکرٹریز،صدورسیاسی کمیٹیزاورضلعی صدورجے آئی یوتھ نے اجلاس میں شرکت کی۔اقبال خان نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کی واحد انتخابی جمہوری جماعت ہے جوفرقہ واریت،لسانی ومذہبی تعصبات سے پاک ہے کراچی،خیبرپختونخوا،پنجاب وسندھ سمیت جہاں بھی اقتدارملایاممبران پارلیمنٹ پرعوام نے اعتماد کیاہم نے عوامی ریلیف کے لیے قابل قدرکرداراداکیا،اقتدارکے بغیربھی عوامی فلاحی کام کرنے میں جماعت اسلامی کامدمقابل کوئی نہیں ہے،کرپشن سے پاک ایمانداراورتعلیم یافتہ قیادت ہی ملک کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صوبائی کوآرڈینٹر رابطہ عوام مہم رسل خان بابرنے کہاکہ اضلاع،صوبائی حلقوں زونز اوریونین کونسل سطح تک مہم کے کوآرڈینیٹرزکاتقررکیاجائے گا،صوبائی سطح پرعوامی عدالتوں کے لیے ماسٹرٹرینرتیارکئے جائیں گے، مہم کی تشہرکے لیے میڈیا اورسوشل میڈیاکا موثراستعمال کیا جائے گا،یونین کونسل میں بڑے کیمپ لگائے جائیں گے جہاں عوام الناس کوممبراورووٹربنایاجائے گا۔

Leave a reply