جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں‌ کیلئے مشکل کھڑی ہو گئی

0
35

جماعت اسلامی پاکستان نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. اس امرکا اعلان جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اوکاڑہ کے مقامی شادی ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جماعت اسلامی کے اے پی سی میں‌شرکت نہ کرنے کے فیصلہ سے مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں‌ کیلئے ایک نئ مشکل کھڑی ہو جائے گی. امیر العظیم نے اوکاڑہ میں‌پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ماضی کی حکمران جماعتیں ہی ملک کی موجودہ بحرانوں کی ذمہ دار ہیں،وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں اور ناجائز طریقے سے بنائی گئی دولت بیرون ملک سے پاکستان واپس لائیں،جب تک ماضی کی حکمران جماعتیں یہ 2کام نہیں کرتیں ان کے ساتھ نہیں چلاجاسکتا، جماعت اسلامی اے پی سی میں شریک نہیں ہو گی.

امیر العظیم کا کہنا تھا ایم ایم اے کا اتحاد الیکشن کے بعد ختم ہو گیا تھا کیونکہ مولانا فضل الرحمن دینی جماعتوں‌ کے ساتھ ساتھ نواز شریف، بلاول اور زرداری کو بھی ساتھ ملانا چاہتے تھے جس پر ان سے اختلاف ہوا. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 26 جون کو اسلام آباد میں آل پارٹیزکانفرنس طلب کر رکھی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں‌ گی.

Leave a reply