جماعت اسلامی کا پشاور اور کراچی میں کشمیر مارچ کا اعلان

0
55

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 اگست کو پشاور اور یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچاؤ عوام مارچ کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر سیاسی نہیں پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،حکومت کا کشمیر ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ اچھا ہے،فورابین الاقوامی کشمیر کانفرنس بلائی جائے،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرجماعت اسلامی خاموش تماشائی نہیں بنے گی قوم کو بیدار کریں گے،کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم کشمیری ہیں۔ 25اگست کو پشاور میں کشمیر بچا ؤعوام مارچ کریں گے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے نائب وزیر خارجہ تعینات کرے،ابھی نہیں توکبھی نہیں کا لمحہ ہے اب کشمیریوں کا ساتھ نہ دیاتو دوبارہ موقع نہیں ملے گا ۔اقوام متحدہ نے کسی ملک کو آزادی نہیں دی ہر ایک نے قربانی دے کر آزادی حاصل کی ہے،حکومت کشمیریوں کی آزادی کے لیے ،قراردادوں سے بڑ کر ہر وہ اقدام کرے جس کا کشمیری مطالبہ کررہے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حالات اور ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ،قراردادوں سے بڑ کر ہر وہ اقدام کریں جس کا کشمیر مطالبہ کررہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایٹم بم کے استعمال کا آپشن موجود ہے دنیا سے پوچھتا ہوں کہ جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے تھے اب وہ بھارتی دھمکی پر کیوں خاموش ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کہتا ہے کہ مذاکرات صرف آزاد کشمیر پر ہوں گے. دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ہماری حکومتوں اور حکمرانوں کا ماضی اچھا نہیں ہے۔ ایک حکومت نے عافیہ ،ایک نے احمل کانسی, ایک نے ریمنڈڈیوس امریکہ کے حوالے کیا. موجودہ حکومت نے ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا جس پر مودی نے کہا کہ 48گھنٹے میں اپنا پائلٹ لے کر آیا ہوں. حکومت نے خوف اور دبا ؤمیں بھارتی پائلٹ ان کے حوالے کیا۔

Leave a reply