جماعت اسلامی کی طرف سے عافیہ امن مارچ

0
7

ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں عافیہ امن مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔
با خبر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے یونس بارائی عافیہ امن مارچ میں نمائندگی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے عافیہ موومنٹ پاکستان کی رہنما اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمیشرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید نا حق سے رہائی اور وطن واپسی کے لیے جمعہ 8اکتوبر کو عافیہ امن مارچ میں جماعت اسلامی کی جانب سے نمائندگی کرنے کی دعوت دی۔ حافظ نعیم الرحمن نے ان کاخیر مقدم کیا اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور جدو جہد سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سابق رکن سندھ اسمبلی اور ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی عافیہ امن مارچ میں نمائندگی کریں گے ساتھ ہی انہوں کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کیے جانے والے امن مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

Leave a reply