جماعت اسلامی سیاسی میدان کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے، رکن اسمبلی سید عبدالرشید

0
15

جماعت اسلامی سیاسی میدان کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینے کے لیے کام کر رہی ہے . جماعت اسلامی کی سیاست انسانیت کی خدمت کے ذریعے رضائی الہی کا حصول ہے .
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کراچی و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے ناظمین کے مشترکہ اجتماع کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک آنے ماہ مبارک کے استقبال کے لیے ہر ضلع بھر میں استقبال رمضان کی تقریبات منعقد کی جائیں ۔ ہمارا حقیقی کام یہی ہے کہ ہم بندوں کو یہ احساس دلاتے رہیں کہ رب کائنات نے ہمیں اس دنیا میں کس مقصد کے لیے بھیجا ہے ۔ اور جماعت اسلامی اسی یادہانی کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ اس رمضان تمام کارکنان عہد کریں کے وہ تفہیم القرآن کا مکمل مطالعہ کریں گے اور اس پر عمل پیرا ہونگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنے کے لیے پہلے ہمیں اپنی زندگیوں پر اللہ کے قانون کو نافذ کرنا ہوگا ۔ ہمارا اصل ہدف بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں دینا ہے اسی لیے ہم سیاسی میدان میں حصہ لیتے ہیں اور اسی لیے ہم فلاحی سرگرمیاں کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو اس کے رب سے جوڑ سکیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرسکیں ۔
اس موقع پر ناظمین علاقہ جات نے اپنی اپنی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی ،اور جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی جنوبی کراچی علی حسین کی جانب سے ذمہ دران جماعت اسلامی کو اپنے اپنے علاقہ جات میں ماہ رمضان المبارک کو دعوت و تبلیغ و تربیت کے پروگرامات منعقد کرنے اور تنظیمی استحکام کے لیے اہداف بنانے کی ہدایت جاری کیں ۔

Leave a reply