جماعت اسلامی ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی،ووٹ دیں یا نہ دیں ،دیں تو کس کو دیں؟

0
89

جماعت اسلامی ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی،ووٹ دیں یا نہ دیں ،دیں تو کس کو دیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی چیئرمین سینیٹ کے لئے کس امیدوار کو ووٹ دے گی؟ تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے میڈ یا پر یہ خبر سامنے آئی کہ سراج الحق نے یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم جماعت اسلامی نے اس خبر کی تردید کردی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ میں ووٹ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، مختلف سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں سے کوئی بھی نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہے۔اس حوالے سے مناسب وقت پر اعلان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ مانگا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں گزشتہ عرصے سے برداشت ختم ہورہی ہے، صادق سنجرانی نے ایوان کو بہت احسن طریقے سے چلایا، ان کے تین سالوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سینیٹ میں ایک ووٹ ہے مگر ہر ووٹ اہم ہے، جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے، سنجرانی کی درخواست پر مشاورت کریں گے

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے

سینیٹ میں پی ڈی ایم کی کامیابی، نواز شریف کریں گے آج اہم اعلان

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

مریم نواز کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات طے

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

اعتماد کا ووٹ،وزیراعظم نے اہم شخصیات کو ملاقات کیلیے ہنگامی طور پر بلا لیا

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ، ایم کیو ایم نے کیا ڈیمانڈ کر دی؟

Leave a reply