جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جیل میں قید جماعت اسلامی کے سربراہ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر صدر ڈاکٹر عبدالحمید کو ان کی بیٹی کے نکاح کے موقع پر پیرول پر رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالحمید کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس تاشی ربستن نے کٹھوعہ جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ‘ عبدالحمید کو رواں مہینے کی تین تاریخ کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنی بیٹی کے نکاح میں شامل ہونے دیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

عبدالحمید گزشتہ برس پانچ اگست سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں صوبے کے کٹھوعہ جیل میں قید ہیں۔سماعت کے دوران سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار دعوی کیا کہ "عبدالحمید کی اہلیہ لطیفہ بانو نے اس سے قبل بھی انتظامیہ کے سامنے اپنے شوہر کو پیرول پر رہا کرنے کے لیے درخواست پیش کی تھی۔ تاہم درخواست کو منظورِ نہیں ملی۔’ڈار نے عدالت کے سامان گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ کو اس حوالے سے ہوئے کاروائی کی نقل بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھارت سرکار نے پابندی لگا دی ہے اور اس کے تمام دفاتر بند کئے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں حکومت کی طرف سے ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو جماعت اسلامی پر مقبوضہ کشمیر میں پابندی لگائی گئی اور 22 مارچ کو لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی گئی اس لئے مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی سرکاری ملازم ان دونوں تنظیموں کے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھے. نہ ہی ان تنظیموں کی کسی سرگرمی ،پروگرام میں شرکت کرے. اگر کسی کشمیری کی ان دونوں‌ تنظیموں کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی.

Leave a reply