غیر سیاسی گروہ کو عوامی قوت سے سیاسی میدان سے آؤٹ کرینگے، نیئرحسین بخاری
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فسطائیت اور مسلط کردہ سوچ نے ملک کو نا قابل نقصان پہنچایا،
نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتی ہے،پیپلز پارٹی سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے اثرات بارے متنبہ کرتی رہی، مضبوط ریاست کے لیے جمہوری سیاست لازم ہے،آصف زرداری نے بطور صدر پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، اٹھارہویں ترمیم نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا،ایک سیاسی جماعت نے دشمن مخالف ایجنڈے کو فروغ دے کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک دشمن ایجنڈے کو فروغ دینے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے،غیر سیاسی گروہ کو عوامی قوت سے سیاسی میدان سے آؤٹ کرینگے،پیپلز پارٹی انتخابات میں پارٹی ادوار کی کارکردگی پر ایک پھر بھرہور کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی کی آئینی قومی جمہوری خدمات کیوجہ سے لوگ آصف زرداری سے ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی اداروں افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔قومی اتحاد وقت کی آواز ہے عمران خان تقسیم و انتشار پالیسی ترک کرنے پر تیار نہیں
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس