جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

0
74

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ اقبال ٹاؤن اسلام آباد پہنچ گیا۔

پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام اور کارکنوں کا شکرگزار ہوں بلاول کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا،کچھ لوگ سمجھتے تھے قائد عوام کو راولپنڈی میں شہید کر کے اس جماعت کو ختم کردینگے، ایسے لوگ آئیں اور دیکھیں راولپنڈی کے عوام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جماعت کے ساتھ ہیں،سلیکٹڈ کا وقت ختم ہو چکا ہے، ہمارے جیالوں نے اس سلیکٹڈ کو رد کر دیا ہے،

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ،بلاول کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے نکلے ہیں غیر جمہوری شخص کے خلاف جمہوری ہتھیار استعمال کریں گے، سلیکٹڈ کے جانے کا وقت آگیا ہے،وقت کم ہے ہمیں اپنی منزل تک پہنچنا ہے،اب ہماری منزل ڈی چوک ہے ہم ڈی چوک پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے،

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ کے دسویں دن کا پہلا خطاب اب سے کچھ دیرقبل اقبال ٹاؤن میں ہوا، پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا خوف نیازی سرکار نے اسلام آباد سیل کرنا شروع کردیا ۔

قبل ازیں عوامی مارچ کے شرکاء سے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تھرسے لے کرکراچی والوں تک کے چہرے پہچانتا ہوں، حکومت ملی تو مہنگائی دور کریں گے میں اپنے دشمنوں کو بھی اور پیار کرنیوالوں کو بھی جانتا ہوں پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے، انشاءاللہ اب بھی میں اور بلاول مل کر آپکی خدمت کرینگے،

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

Leave a reply