ریاست مدینہ ثانی کےوالیوں کےمنہ طمانچےمارتا طیب گوندل کی ہمشیرہ کا بیان،جمیل فاروقی پھٹ پڑے

0
27

ریاست مدینہ ثانی کےوالیوں کےمنہ طمانچےمارتا طیب گوندل کی ہمشیرہ کا بیان،جمیل فاروقی پھٹ پڑے

صحافی و اینکر جمیل فاروقی نے ویڈیو ٹویٹ کی اور ساتھ پیغام میں کہا کہ ریاست مدینہ ثانی کے والیوں کے منہ طمانچے مارتا طیب گوندل کی ہمشیرہ کا ویڈیو بیان – ڈالئے چرس کا کیس ڈالئے ٫ بلیک میلنگ کا کیس ڈالئے مگر اس حقیقت کو آپ کا باپ بھی نہیں جُھٹلا سکتا کہ آپ کا کسی پر بھی بنایا ہوا ایک کیس آج تک ثابت نہیں ہوسکا اور اس معاملے پرتو بے رحمی کی انتہا ہو چکی

ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ میں طیب گوندل کی بہن ہون، مری میں ہم آٹھ لاشیں حکومتی نااہلی کی وجہ سے اٹھا چکے ابھی تک ہم کرب سے نہیں نکلے کہ ایک اور کرب میں مبتلا کر دیا گیا ، طیب گوندل پر کیس بنا کر اٹھا لیا گیا،اسے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں حالانکہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا، حکومت طیب گوندل کو انصاف فراہم کرے اور انہیں رہا کرے، مری میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں، ہمارے خاندان نے آٹھ جنازے اٹھائے، انکا ذمہ دار کون ہے،؟ جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیاہےطیب گوندل پر،خاتون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ پہلے ہی ہمارے ساتھ ظلم ہوا، ہمیں مزید کرب میں مت مبتلا کریں، اس ملک میں انصاف ہونا چاہئے

ایک اور ٹویٹ میں جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ شرمناک آمرانہ رویوں کے پجاری اور آوازوں کی زباں بندی کے پروردہ اپنی طرف اُٹھنے والی انگلی کو برداشت کیسے کر سکتے ہیں؟ اب آپ کا سائبر کرائم ونگ جاگے یا پرانی تاریخ کا چرس کا کوئی کیس ڈالیں ٫ لوگ اتنا ضرور جانتے ہیں کہ طیب گوندل نے سانحہ مری پر اربابِ اختیار کے منہ پہ طمانچہ مارا تھا

قبل ازیں کہا گیا کہ طیب گوندل نامی جعلی صحافی کو ایف آٸی اے سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا ہے جعلی صحافی نے مختلف ناموں سے بےشمار وٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے طیب گوندل نے وٹس ایپ گروپس میں حقیقی صحافیوں کے خلاف مہم چلا رکھی تھی حقیقی صحافیوں کی کردار کشی کرتا تھا-

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply