جامعہ کراچی میں طلبا کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

0
18

وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹر خالد عراقی اور ڈایریکٹر صحت ڈاکٹر اکرم سلطان نے جامعہ کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں کورونا ویکسینیشن کاآغاز کردیا گیا، وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹر خالد عراقی اور ڈایریکٹر صحت ڈاکٹر اکرم سلطان نے ویکیسشن سینٹر کاآفتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے سندھ حکومت اور ڈاکٹر اکرم سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمارا ایک ویکسینیشن سینٹر اسٹاف کے لئے ہے، اب طلبا کی ویکسینیشن کا بھی آغاز کررہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ اس بارے میں آگاہی دی جائے

ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ سندھ اور کراچی کے لوگوں جو مبارکباد دیتا ہوں ، کراچی یونیورسٹی ایک بہترین یونیورسٹی ہے ، یہاں ایک صحتمندانہ ماحول ہے ، مارننگ شفٹ میں دو ٹیمیں کام کریں گی، شام کی شفٹ میں ایک ٹیم کام کرے گی۔

ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو موبائل ویکسینیشن کا بھی آغاز کریں گے ، پردے کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے ہر ٹیم میں ایک خاتون بھی ہوں گی ، ہم سو فیصد ویکسنیشن چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر صحت عذرا پیچوہو کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں ، کوشش ہے کہ تمام سرکاری اور نجی جامعات میں ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں۔

Leave a reply