جامعہ کراچی،ایم فل کا ٹیسٹ مذاق بن گیا

0
20

شہر قائد کی سب سے بڑی سرکاری یونیورسٹی میں ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ میں سنگین انتظامی غلطیاں سامنے آئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج یونیورسٹی آف کراچی کی جانب سے ایم فل میں داخلے کے خواہش مند طلبا کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے شعبہ جرمیات کے انٹری ٹیسٹ میں فاش غلطی کی گئی۔

اعلیٰ ڈگری کے حامل انٹری ٹیسٹ میں سوالات اور جوابات ساتھ ساتھ دے دئیے گئے، یہی نہیں جوابات کو بولڈ فونٹ میں نمایاں بھی کیا گیا۔

اس دوران ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی جانب سے نشاندہی کے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا اور ٹیسٹ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پرچہ تبدیل کیا گیا، امیدواروں کا شکوہ تھا کہ عجلت میں تیار کیا گیا امتحانی پرچہ نصاب سے ہٹ کر تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں انوکھی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں چور شعبہ انچارج کے دفتر سے اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے.

اہم دستاویزات میں مقالہ جات،ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ شامل ہیں۔

بعد ازاں رینجرز نے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم کراچی یونیورسٹی کا سابق طالب علم تھا۔

Leave a reply