جموں و کشمیر:محبوبہ کی بیٹی بھی بھارت کے نشانے پر

0
44

ریاست جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے وہاں کے کئی سیاستداں گرفتاریا نظر بند ہیں۔ انہی سیاست دانوں میں سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں۔ محبوبہ کی بیٹی التجا جاوید نے اپنا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا راز فاش ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھی تحریر کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق التجا جاوید نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ”آج بھارتی یوم آزادی پر بھی کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قید کیا ہوا ہے، انہیں بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے“۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ’مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر میں دوبارہ بولی تو مجھے خطرناک نتائج بھگتنے پڑیں گے“۔

دریں اثنا التجا جاوید نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ ”میرے ساتھ مجرموں جیسا برتاو کیا جا رہا ہے اور مجھ پر مستقل نظر رکھی جا رہی ہے۔ مجھے اپنی زندگی کے ساتھ ان کشمیریوں کے لئے بھی ڈر ستا رہا ہے جنہوں نے کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے“۔

Leave a reply