جمہوریت کو پیچھے لے جانے کی سازش ہو رہی ہے، شبلی فراز

0
27

جمہوریت کو پیچھے لے جانے کی سازش ہو رہی ہے، شبلی فراز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ لوگ پرانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پیسا استعمال کرکے الیکشن پراثراندازہوسکیں،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں سینیٹ انتخاب کو شفاف بنانے کے لیے تحریک انصاف عدالت گئی، کوشش ہے اداروں کو ٹھیک کیا جائے،ملک افراد نہیں ادارے چلاتے ہیں،پی ٹی آئی صاف شفاف انتخابی اصلاحات کی حامل جماعت ہے ،تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے ، جب ادارے ٹھیک ہوں گے تو عوام کو بہتر سروس ملے گی سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلیے ہم نے عدالت کا رخ کیا ،سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا آئین و قانون کے دائرے میں ہوگا ،پی ٹی آئی نے ارب پتیوں کو سینیٹ ٹکٹ نہیں دیئے،

قبل ازیں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت میں بنیادی طور پر اپوزیشن کے وکیل نے جن باتوں کا ذکر کیا وہ سراسرکہانی ہے،کوئ ٹھوس شواہد نہیں ،جونکات انہوں نے اٹھائےوہ اسی ذہن کی عکاسی تھی جیسے ماضی میں پنجاب میں ہمیشہ دھاندلی اور دونس کے زریعے کرتے تھے،اب کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی نے بھی کیا،ان کے وکیل نے یہ سارے قصے اپنے سنائے،یہ ہماری جروجہد ہے کہ ہم کہتے تھے دھاندلی ہوئی ہے اسوقت کے اورآن کے الیکشن کمیشن مختلف ہے،چھانگا مانگا سے لے کر انہوں نے دھاندلی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں کیا،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیس حلقوں کی ری پولنگ کی ڈیمانڈ کی،جب ہم نے چیلنج مانگ لیا تو سب یہ کہتے ہیں پورے حلقے میں الیکشن کروائے،من پسند چاہے عدالتوں کے ہوں یا الیکشن کے اپنی منشا کے فیصلے چاہتے ہیں،عمران خان کا ایمان ہے کہ ملک کی خوشحالی چاہتے ہیں تو الیکشن ٹرانسپیرنٹ ہوں،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پیسے کی سیاست کی کرپشن بھی اسی لیے کرتے ہیں کہ الیکشن میں پیسہ لگاتے ہیں اپوزیشن کا رویہ منافقانہ ہے،جمہوریت کو پیچھے لے جانے کی جو سازش یہ کررہے ہیں عمران خان اس کے آگے چٹان کیطرح کھڑےہیں،

Leave a reply