ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے جمرود میں الیکشن کمپین دفتر کا افتتاح کردیا
8 فروری کے انتخابات امریکا اور ان کے حواریوں و غلاموں کے خلاف ہے،عمران خان کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے کی سزاء دی جارہی ہے،انتخابی نشان چھین کر سمجھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ جائیگی جو کہ انکی خام خیالی ہے،نور الحق قادری
جمرود بائی پر پاکستان تحریک انصاف کے این اے 27 اور پی کے 70 کے لئے الیکشن کمپئین کا دفتر کا افتتاح کردیا گیا،افتتاح پی ٹی آئی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار این اے 27 حاجی اقبال افریدی،نامزد امیدوار پی کے 70 سہیل افریدی،پی ٹی آئی خیبر جنرل سیکرٹری حاجی امیر محمد خان آفریدی، الحاج سید غواث خان افریدی،حاجی شیرمت خان آفریدی،اشفاق آفریدی،خان رحمان آفریدی،فضل اکبر آفریدی سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کے سینئر و جونیئر قائدین،ورکرز اور عوام نے شریک تھے۔
الیکشن کمپئین افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، نامزد امیدوار این اے 27 و نامزد امیدوار پی کے 70 سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سخت ظلم و بربریت کے باوجود تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دم لے گی۔
شروع دن سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کی گرفتاریاں جاری ہے،پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنا ناممکن بنادیا گیا تھا،پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا تاہم ان سب کے باوجود پی ٹی آئی ورکرز اور قیادت اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،کھڑے تھے اور کھڑے رہینگے۔
عمران خان ریاست پاکستان کے قیدی نہیں ہے بلکہ امریکہ کا قیدی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا انتخابات میں مقابلہ امریکہ اور اس کے غلاموں سے ہیں۔عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نیک نامی تھی اور پاکستان کی عزت تھی تاہم چوروں کے ٹولے کی وجہ سے ایک بار پھر پاکستان نرغے میں ہیں۔
ہمارے امیدواروں سے بلے کا نشان چھین لیا گیا تاہم پی ٹی آئی ورکرز مختلف انتخابی نشانات سے بھی مقابلہ کرکے پی ٹی آئی امیدوار کامیابی حاصل کرکے ظلم و بربریت کا شکست دینگے۔
90 روز میں انتخابات نہ کراکر آئین پاکستان کی دھجیاں جس طرح بکھیری گئی ہے وہ تاریخ کا حصہ رہیگی۔پاکستانی عوام 8 فروری کو عمران خان کے حق میں ڈال کر ثابت کریں کہ ہم امریکہ کے غلام نہیں بلکہ آزاد قوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نیٹو سپلائی کرنے والے کو عبرتناک شکست دے گے اور پاکستان کو پھر سے پرامن و مضبوط معاشی ریاست بنائے گے۔