جمشید ظفر ایک بڑے اور متحرک پرڈیوسر تھے شان شاہد

0
45

جمشید ظفر کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری سے جڑے لوگ اور فلمی شائقین کافی رنجیدہ ہیں. جمشید کافی عرصے سے فلم انڈسٹری کی رونقوں سے دور تھے. انہوں نے چھ ماہ قبل جب اپنے بیٹے کی شادی کی تو فلم انڈسٹری کی تقریبا شخصیات کو مدعو کیا. حال ہی میں‌ وہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم کملی کے پریمئیر پر بھی دکھائی دئیے. ان کے انتقال پر فلمسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے ان کے ساتھ بہت زیادہ کام تو نہیں کیا لیکن ان کا کام دیکھا تو ہے بہت اچھا کام کیا انہوں نے.نوے کی دہائی میں ان کی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ کنٹریبیوشن رہی. انہوں نے نوے کی دہائی کے اوائل میں بہت زیادہ کام کیا بطور پرڈیوسر ان کے کریڈٹ پر ایسی شاندار فلمیں ہیں کہ جن کو آج بھی شائقین پسند کرتے ہیں.وہ ایک بڑے پرڈیوسر تھے میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا.جمشید ظفر نوے کی دہائی کے آخر تک خاصے ایکٹیو رہے لیکن اس کے بعد انہوں نے تھوڑی دوری اختیار کر لی ان کا انتقال یقینا ہم سب کے لئے دکھ کی بات ہے. شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ فلم پرڈیوسر ایسوسی ایشن کے جب صدر تھے تو فلم انڈسٹری کے لئے یقینا اچھے کام کئے.
یاد رہے کہ جمشید ظفر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے.

Leave a reply