جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی، وزیراعظم کو بریفنگ

0
21
pm

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگرنے بھی شرکت کی تھی،اجلاس میں پنجاب سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کی بحالی کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں وزیراعلی ٰپنجاب کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آئینی حکمنامہ پر غورکیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیراعلیٰ چاہے معاملے کو جتنا بھی تاخیر کا شکار کر لیں، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے نمبرز پورے نہیں ہیں،اعتماد کا ووٹ نہ لینے سے جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اب سے کچھ دیر بعد پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس بھی کرینگے

:گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔

Leave a reply