جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا

0
27

جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی پہلی ترجیح فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی تھی جس میں کامیابی ہوئی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک سے مل کر موجودہ صورتحال میں موثر اور بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انشااللہ بہت جلد مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل ہو جائیں گے ۔ پاکستان نے بھی جنگ بندی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا،جنگ بندی کیلئے مصرنے بھی اہم کردارادا کیا ہے مصر نے فلسطین کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان کی پکار پر ہر فرد لبیک کہے گا۔ پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، اسرائیل کو غیر قانونی آبادیاں، تشدد اور گر فتاریاں بھی ختم کر نا ہوں گی. پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا، امریکہ کو اسرائیل نہیں انصاف اورا نسانیت کا ساتھ دینا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان فلسطینیوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کا تقاضا کرتے ہیں، فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشتگردی کا جواب دیں

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

مسلمان اکٹھے ہوجائے توفلسطین کی آزادی کوئی روک نہیں سکتا،گورنر پنجاب

اسرائیلی بربریت سے ابتک کتنے ہزار فسلطینی بے گھر ہو چکے؟

فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے

حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے

پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان

جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ

جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار

Leave a reply