فائنل راؤنڈ کا وقت آ گیا، پاک فوج تیار،جنگ کب ہو رہی ہے؟ شیخ رشید کی پیشنگوئی

0
31

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا ،ہماری افواج نے جوتیاریاں کیں اس کےفائنل راؤنڈ کا وقت آ گیا ہے، نومبر دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ جنگ آخری ہوگی،ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے لیکن پٹرول پمپ والے ہمارے ساتھ نہیں

کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیری اتنی لمبی لڑائی لڑ رہے ہیں،عالمی اداروں کی زبانیں بند ہو چکی ہیں ،نومبر دسمبر میں پاک بھارت جنگ ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ جنگ آخری ہوگی،تمام اختلاف ختم کر کے ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے،سیکیولر بھارت،نہرو اور گاندھی کا بھارت مر چکا ہے ،جو سوچتے ہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہے وہ بے وقوف ہیں ،

پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کا دوٹوک اعلان

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیونافذ ہے،کیا دنیا میں عالم اسلام کی زبانیں بند ہوچکی ہیں؟ کیا انسانی حقوق کی تنظیمیں سو رہی ہیں،پاکستان ابھرتی ہوئی قوم ہےلیکن حادثات کی نظر ہوگئی،ہٹلر مودی نے منصوبہ بندی کےساتھ وقت کا انتخاب کیاہے،بی جے پی نے کسی ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا،جمہوری بھارت دم توڑ چکا ہے،جو سمجھتے ہیں مذاکرات کی گنجائش ہے وہ بے وقوف ہیں،

کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

معیشت مضبوط ہونے سے خارجہ پالیسی اور دفاع مضبوط ہوگا،بدقسمتی سے پاکستان کو لوٹا گیا،ملک تباہ وبرباد ہو گیا ، کشمیریوں کےساتھ کھڑےنہ ہوئےتوقائداعظم کاخواب پورانہیں ہوگا ،عمران خان27ستمبر کو اہم تقریر کریں گے ،

 

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

 

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

 

کشمیر،کرفیوکا 23 واں روز، مساجد کو تالے،میڈیا پر بھی پابندیاں، 10 ہزار گرفتاریاں، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Leave a reply