جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار

0
46

جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد فلسطینی گھروں سے نکل آئے

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ میں شہری باہر نکل آئے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد رات بھر غزہ میں جشن کا سماں رہا ۔ اہل غزہ نے اسے مزاحمت کی جیت قرار دیا ۔ غزہ کی پٹی میں جشن کا ماحول دیکھا گیا جہاں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ریلیاں بھی نکالیں۔ فلسطینیوں کے عسکریت پسند گروپ حماس نے بھی فوری ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بھی جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اقوام عالم کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے رک گئے ہیں حماس اور اسرائیل جنگ بند کا اقوام عالم نے خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی کہا ہے گیارہ دن کی مہلک دشمنی کے بعد جنگ بندی خوش آئند ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے متاثرین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ امن بحال کرنے میں مصر اور قطر نے اقوام متحدہ کی خصوصی معاونت کی۔

فلسطین کی جانب سے گذشتہ 11 روز میں اسرائیل پر 4300 راکٹ داغے گئے تھے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث شہری گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے تھے اور عیدالفطر کے موقع پروہ عیدکی تقریبات بھی نہیں منا سکے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 11 روزہ اسرائیلی جارحیت میں 232 فلسطینی شہید ہوئے شہدا میں 65 بچے اور 40 خواتین شامل ہیں جب کہ 1900 شہری زخمی ہوئے ہیں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی پہلی ترجیح فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی تھی جس میں کامیابی ہوئی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے اسلامی ممالک سے مل کر موجودہ صورتحال میں موثر اور بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انشااللہ بہت جلد مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل ہو جائیں گے۔پاکستان نے بھی جنگ بندی کیلئے بھرپورکردارادا کیا،جنگ بندی کیلئے مصرنے بھی اہم کردارادا کیا ہے مصرنے فلسطین کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان کی پکار پر ہر فرد لبیک کہے گا۔ پاکستان کا ہر فرد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، ہم سب فلسطین ہیں، سیز فائر ہونا کامیابی ہے، حقوق ملنے تک ہم جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، اسرائیل کو غیر قانونی آبادیاں، تشدد اور گر فتاریاں بھی ختم کر نا ہوں گی. پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوگا دنیا میں امن ایک خواب رہے گا، امریکہ کو اسرائیل نہیں انصاف اورا نسانیت کا ساتھ دینا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان فلسطینیوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر مظالم اسرائیل کیخلاف متحد ہونے کا تقاضا کرتے ہیں، فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشتگردی کا جواب دیں

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

مسلمان اکٹھے ہوجائے توفلسطین کی آزادی کوئی روک نہیں سکتا،گورنر پنجاب

اسرائیلی بربریت سے ابتک کتنے ہزار فسلطینی بے گھر ہو چکے؟

فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے

حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے

پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان

جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ

Leave a reply