جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ملزمہ کی ضمانت خارج

0
39

جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ملزمہ کی ضمانت خارج کر دی گئی

سیشن کورٹ اسلام آبادنے عدم پیشی پر درخواست ضمانت مسترد کی ،جج نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزمہ کدھر ہے، وکیل نے کہا کہ ملزمہ ادھر ہی ہے، ہم نے کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست دی ،عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے، وکیل ملزمہ نے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ یہ عدالت سن ہی نہیں سکتی

واضح رہے کہ جنگ میں آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

Leave a reply