جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا،بلاول

0
20
bilawal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ یوکرین روس معاملے پر پاکستان موقف پر قائم ہے ،پاکستان روس یوکرین تنازعے کے حل کا خواہاں ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جیو پولیٹیکل صورتحال میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے منفی اثرات دنیا پر مرتب ہوئے،روس اور یوکرین جنگ سے انسانی بحران نے جنم لیا،روس اور یوکرین جنگ سے خطے میں امن کو نقصان پہنچا ،پاکستان خود کسی جنگ کے حق میں نہیں پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار واضح ہے،پاکستان کا موقف ہے جنگوں سے غربت ،افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا، پاکستان کی خواہش ہے یوکرین اور روس مذاکرات سے معاملہ حل کریں ،پاکستان خود خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، دنیا میں روس یوکرین کے درمیان پہلی جنگ نہیں ممالک کے درمیان ہرمتنازعہ معاملہ یواین قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے،

بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مذاکرات کے راستے کو اپنایا،گزشتہ سال پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے،یوکرین اور روس کے درمیان جنگ سے ہزاروں لوگ عارضی طور پر بے گھرہوئے ،مسئلہ کشمیر کا حل صرف یواین کاغذوں میں ہے عملی طور پر کچھ نہیں ،کشمیر ی بھی اپنی آزادی کے لیےدنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، افریقی ممالک کی مدد کرکے ان کو دنیا کی دوڑ میں شامل کرلینا سب کی ذمہ داری ہے،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،بینظیر بھٹو 2007 دہشت گردانہ حملے میں قتل نہ ہوتیں تو نہ صرف پاکستان ایک مختلف جگہ ہوتا بلکہ ہمارا خطہ بھی مختلف سمت میں جاتا

Leave a reply