بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور بھی پاکستان کی پپرکشش اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے مُتاثر ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : سجل علی کی خوبصورتی اور حیرت انگیز اداکاری کے چرچے نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ دنیا بھر سمیت سرحد پار بھی ہیں بھارتی عوام تو سجل علی کی دیوانی ہے ہی ساتھ ہی بالی وڈ شخصیات بھی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے متاثر ہیں اور اداکارہ سجل کی خوبصورتی کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں جس کا اندازہ سجل علی کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFkJZ7WBfop/?igshid=1xflfv670ivop
سجل علی نے ماضی کے کچھ قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں اور دلکش لگ رہی ہیں-
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت اور قیمتی یادیں۔
سجل علی کی تصویر کوجہاں مداحوں اور اداکارہ و ماڈل سمانتھا سٹیفن کی جانب سے سراہا گیا وہیں سری دیوی کی بیٹی اور نامور بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نےردعمل دیا اور تین دل والے ایموجی بنائے۔
جبکہ دوسری جانب اداکارہ جھانوی کپور نے بھی اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں-
https://www.instagram.com/p/CFfHVTnloNd/?igshid=1xfushzf91ski
جھانوی کپور کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا کہ ’خوبصورت‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بوسہ دینے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ سجل علی نے بالی و ڈ فلم ’موم‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کیاتھا فلم میں سجل علی اور سری دیوی کے علاوہ اکشے کھنّہ، نوازالدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں فلم ’موم‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی۔