جانی خیل کے لوگ محب وطن ہیں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جانی خیل قبیلے کے عمائدین پرمشتمل 40 رکنی جرگے نے ملاقات کی ہے، جانی خیل قبیلے کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں، جرگے میں صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر کے علاوہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر، آرپی او، ڈی سی اورڈی پی او بنوں نے بھی شرکت کی ہے.
وزیراعلیٰ نے جانی خیل کے لیے دوارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، فرنٹئیرکانسٹیبلری میں جانی خیل کے جوانوں کے پانج پلاٹونز بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ان پانچ پلاٹونز کے تمام تراخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، جانی خیل میں پولیس اسٹیشن کی تعمیرکا بھی اعلان کیا گیا ہے، علاقے میں امن وامان کو ہرصورت برقراررکھا جائے گا، جانی خیل قبیلے کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جانی خیل کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، علاقے میں ہسپتال، سکول، کالج اورسڑکوں سمیت تمام ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جانی خیل کے عوام کے مسائل کا بھرپوراحساس ہے، ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، جانی خیل کے لوگ محب وطن، پرامن اور ترقی پسند لوگ ہیں.
بعض عناصر نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے جانی خیل کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے،
گذشتہ ادوارمیں علاقے کے منتخب نمائندوں نے جانی خیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے، علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، علاقے کےعمائدین اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں، علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اورعلاقے کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکے گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، بحیثیت وزیر اعلی میری خواہش اور کوشش ہے کہ صوبے کے کونے کونے میں امن اورترقی ہو، کامیاب جرگے کے انعقاد پرجانی خیل کےعمائدین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے.
جانی خیل عمائدین کا جرگہ منعقد کرنے اوران کے مسائل سننے کے لئے وقت دینے پروزیراعلی کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، عمائدین کی علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کائی گئی ہے.

Comments are closed.